ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / نیوزی لینڈ نے ہندوستان کودوسرے ٹی ٹوئنٹی میں40رنز سے شکست دی

نیوزی لینڈ نے ہندوستان کودوسرے ٹی ٹوئنٹی میں40رنز سے شکست دی

Sun, 05 Nov 2017 13:03:00    S.O. News Service

راجکوٹ،4/نومبر(ایجنسی) نیوزی لینڈ نے ہندوستان  کودوسرے ٹی ٹوئنٹی میں40رنز سے شکست دیتے ہوئے ،تین میچز کی سیریز 1-1سے برابر کر دی،197رنز کے تعاقب میں  مقررہ اوورز میں7وکٹوں کے نقصان پر156رنزہی بناپائے۔  راجکوٹ کے سروشاسترا کرکٹ ایسوسی ایشن سٹیڈیم میں ہدف کے تعاقب میں ہندوستان کے بلے باز جب میدان میں اترے تو11کے مجموعے پر ہی اوپنر بلے باز پویلین لوٹ گئے ،اس کے بعد ویراٹ  کوہلی اور شہریاس ائیر نے مزاحمت کی لیکن ایہر بھی 23رنز بناکرپویلین لوٹ گئے ،ہندوستان کی جانب سے ویراٹ  کوہلی اور ایم ایس دھونی سب سے کامیاب بلے باز  جنہوں نے بالترتیب65اور49رنز بنائے ۔ پوری ٹیم مقررہ اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 156رنز ہی بنا سکی۔
ٹرینٹ بولٹ نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 4کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی،جبکہ سینٹر،سودھی اور منارو کے حصے ایک،ایک وکٹ آئی۔ اس سے قبل راجکوٹ کے سروشاسترا کرکٹ ایسوسی ایشن سٹیڈیم میں دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی  کافیصلہ کیا،اننگ کا آغازمارٹن گیپٹل اور کولن منارو نے کیا جنہوں نے اپنی ٹیم کو ایک مستحکم آغاز فراہم کیا،105رنز کےمجموعے پر گیپٹل 45رنز بنانے کے پویلین لوٹے،ان کی دوسری وکٹ140رنز پر گری جب کین ولیمسن12 رنز بناکر آؤ ٹ ہوگئے۔ نیوزی لینڈ کی طرف سے کولن منارونے بہترین اننگ کھیلی ،انہوں نے ناقابل شکست109رنز بنائے ان کی اننگ میں 7چھکے اور7چوکے شامل ہیں ان کے علاوہ مارٹین گیپٹل کے 45رنز نمایاں ہیں۔ ہندوستان  کی جانب سے یوزندرا چاہل اور محمد سراج نے ایک ،ایک وکٹ حاصل کی۔نیوزی لینڈ کی اس فتح کے ساتھ تین میچز کی سیریز 1-1سے برابر ہوگئی ،سیریز کا آخری اور فیصلہ کن میچ 7نومبر کوکھیلا جائے گا۔


Share: